速報APP / 教育 / حسن قرآن (ڈاکٹر نصیر احمد ناصر) ‎

حسن قرآن (ڈاکٹر نصیر احمد ناصر) ‎

價格:免費

更新日期:2019-07-04

檔案大小:18M

目前版本:2.1

版本需求:Android 4.2 以上版本

官方網站:mailto:a2znasir@gmail.com

حسن قرآن (ڈاکٹر نصیر احمد ناصر) ‎(圖1)-速報App

ڈاکٹر نصیر احمد ناصر (-1916 1997 )

ایم۔اے، ڈِی لِٹ سابق وائس چانسلر، اِسلامیہ یونیورسٹی، بہاولپور،کا سوانحی خاکہ

تعلیم و علمی قابلیت:

ابتدا تا بی اے، ایم اے او ہائی سکول و کالج امرتسر۔ بی اے آنرز 1943 ء۔ ایم اے (معاشیات) 1945 ء ڈاکٹر آف لٹریچر (ڈی لِٹ، جمالیات) 1967 ء پنجاب یونیورسٹی۔

السنہ و فنون:

عربی، فارسی، اُردو، انگریزی زبانیں۔ نیز قرآنِ حکیم اور احادیثِ طیّبہ کی تفسیر و تشریح اور ترجمہ تحقیق، عروض، انشا پردازی اور تالیف و تصنیف کے فنون، جیّد علما و ماہرین سے باقاعدہ تلمذّ حاصل کرکے سیکھے۔

اساتذہ:

سٹینلے مرکیڈو، ڈاکٹر تاثیر، فیض احمد فیض، مولانا ثنا اللہ امرتسری، عرشی امرتسری، مولانا معین الدین ندوی، مولانا محمّد شفیع، مولانا ابوالکلام آزاد، حکیم سیّد محمّد فاضل مشہدی، مولوی محمّد عالم امرتسری، عبداللہ منہاس (چیف ٹرانسلیٹر وائسرائے ہند)۔

حقیقی معلّم:

زندہ اللہ کا زندہ کلام قُرآنِ حکیم، یہ حقّ الیقین ہے کہ اِنسان مخلص اور سچّا تلمیذ ہو تو قرآنِ حکیم اس کا زندہ معلّم و ہادی اور مزکّی بن جاتا ہے۔ چنانچہ یہ قُرآنِ عظیم کا فیضان و اعجاز ہے کہ ڈاکٹر ناصر احمد ناصر نے کسی شخص سے جمالیات ایسا دقیق و کم آشنا مضمون سیکھے بغیر اس میں ڈاکٹر آف لٹریچر (D.Litt) کی ڈگری حاصل کی، جو سب سے بڑا علمی اعزاز ہے۔

پیشہ ورانہ زندگی:

1945 ۔ 1946 : لیکچرار، ایم اے او کالج امرتسر۔ 1946 تا اوائل 1948 : پراونشل آرگنائزر نیشنل ہوم فرنٹ، محکمہ تعلّقاتِ عامہ، حکومتِ پنجاب۔

1950 - 1960 : پروگرام آرگنائزر اور اسسٹنٹ سٹیشن ڈائریکٹر، ریڈیو پاکستان۔1950 - 1976:سیکریٹری، اُردو انسائیکلو پیڈیا آف اسلام، پنجاب یونیورسٹی۔1976 1979 -:وائس چانسلر، اسلامیہ یونیورسٹی، بہاولپور۔

بعد از ملازمت تا دمِ وفات:

تفکّر فی القُرآن مطالعہ اور تالیف و تصنیف۔

حسن قرآن (ڈاکٹر نصیر احمد ناصر) ‎(圖2)-速報App

چند تخلیقات و خدمات

1۔اُردو ادبیات میںجمالیات (Aesthetics) کے خالی گوشے کو عالمی معیار کی کلاسیکی تصانیف (تحقیقی و طبعزاد کُتب و رسائل اور مقالات) کے

گلہائے رنگ سے معمور و مزیّن کیا۔

2 ۔اُردو زبان میں جمالیات کا پہلا مفکّر، عالم اور مصنّف، نیز ڈاکٹر آف لٹریچر۔

3 ۔دُنیا بھر میں جمالیات کا پہلا ڈاکٹر آف لٹریچر۔

4 ۔رابطۂ عالمِ اسلامی، مکّہ مکرمہ کے زیرِ اہتمام 1977 ء میں منعقد ہونے والے سیرۃ النّبی ﷺ کے عالمی مقابلے میں اپنی تالیف ’’پیغمبرِ اعظم و آخر

ﷺ ‘‘ پر گرانقدر انعام حاصل کرنے والا اُردو زبان اور پاکستان کا واحد سیرت نگار۔

5 ۔پنجاب یونیورسٹی نے ان کی اوّلین کتاب جمالیات (قُرآنِ حکیم کی روشنی میں) کو 1958 ء کی بہترین تصنیف قرار دے کر اوّل انعام دیا۔

6 ۔زمانہ طالب علمی یعنی 1932 ء میں مولانا حالی کی نیچرل شاعری پر کُل ہند مقابلے میںکلکتہ یونیورسٹی سے اوّل انعام حاصل کیا۔

7 ۔ون یونٹ پر کُل پاکستان مقابلے میں بہترین مضمون لکھنے پر محکمہ تعلّقاتِ عامہ، پنجاب نے اوّل انعام دیا۔

مطالعاتی سیرو سیاحت:

برِّصغیر پاک و ہند کے علاوہ امریکہ، کینیڈا، برطانیہ اور یورپ کے دیگر ممالک اور سعودی عرب کے تاریخی و جمالیاتی مقامات، یونیورسٹیوں، علمی اداروں، کُتب خانوں اور ثقافتی مرکزوں کی مطالعاتی سیر؛ اساتذہ، اہلِ علم و فن اور ادبی و سیاسی شخصیّات سے مُلاقاتیں، نیز ان ممالک کی معاشرتی، مذہبی، سیاسی، معاشی، ثقافتی اور اخلاقی زندگی کا مشاہدہ و مطالعہ۔

علمی مشاغل:

تدبُّر فی القُرآن اور تفکُّر فی الانفُس و آفاق، ادیانِ عالم کا تقابلی مطالعہ؛ سرطانی اداروں کے خلاف جہاد بالقُرآن؛ قُرآن کا تفسیری ترجمہ اور تفسیر نگاری۔

تصانیف

1۔ حُسنِ تفسیر(3 جلد ) 2 ۔حُسنِ قُرآن، (2 جلد (3 ۔پیغمبرِ اعظم و آخر ﷺ 4 ۔ رُودادِ سفرِ حجاز (داستانِ جذب و شوق)5 ۔آرزوئے حُسن6 ۔جمالیات (قُرآنِ حکیم کی روشنی میں)7۔تاریخِ جمالیات (2 جلد)8 ۔اقبال اور جمالیات9۔فلسفۂ حُسن 10۔اسرارِ حُسن و عشق11 ۔رگذشتِ فلسفہ (2 جلد)12 ۔اسلامی ثقافت13 ۔اسلامی معاشرے کی تعمیرِ نو14 ۔حُسنِ انقلاب15 ۔فلسفۂ توحید16 ۔فلسفۂ رسالت17 ۔فلسفۂ صلوٰۃ 18 ۔فلسفۂ زکوٰۃ19 ۔فلسفۂ آخرت 20 ۔کتابِ زندگی 21 ۔ طرب و کرب22 ۔آخری تمنّا 23 ۔شیطانکا جمالیاتی فریب24 ۔حریفِ آدم25 ۔سوچ26 ۔تاریخِ اَندَلُس27۔تاریخِ ہسپانیہ28 ۔تاریخِ ترکیہ 29 ۔ربِّ عاشق سے ہم کلامی (2 جلد) 30 ۔حرفِ اوّل و آخر31۔دلیلِ راہ

تحقیقی مقالات: تقریباً 100 کے قریب